رائیونڈ ، دو درجن ڈاکو ایک کروڑ کی نقدی اور زیورات کع فرار ، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا

رائیونڈ ، دو درجن ڈاکو ایک کروڑ کی نقدی اور زیورات کع فرار ، پولیس نے مقدمہ ...

 لا ہور (کرائم رپورٹر) رائے ونڈ کے علا قہ میں ڈکیتی کی واردات ،دودرجن مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کروڑ نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے ،20گھنٹے گزرنے کے باجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ،اہل علاقہ نے ڈکیتی کی واردات اور پولیس کی غفلت پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے نواحی علاقہ حویلی ملکاں والی کے رہائشی ملک محمد یونس ٹھیکیدار کے گھر دودرجن کے قریب مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور خود کو پولیس اہلکار بتاتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کو ایک کمرے میں بند کردیا ،گھر کی تلاشی لیتے ہوئے سیف الماریوں میں پڑی ایک کروڑ نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔ واردات کو 20 گھنٹے گزرنے کے باجود رائے ونڈ پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ ادھر شہریوں نے قصور رائے ونڈ روڈ بلاک کرکے ٹائروں کا آگ لگا دی اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ پولیس جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، تھانے میں عرصہ دراز سے تعینات پولیس اہلکاروں کی کارکردگی صفر ہے جو سفارشی بنیادوں پر رائے ونڈ تعینات ہو کر جرائم پیشہ افراد کے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ شہریوں نے گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ اس طرز کی یہ چوتھی واردات ہے لیکن پولیس کسی بھی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

مزید : علاقائی