مصالحتی مرکز نے میاں بیوی کے اختلافات کو صلح میں بدل دیا
لاہور(نامہ نگار)مصالحتی مرکز نے کافی عرصے سے میاں بیوی کے درمیان پیدا شدہ اختلافات کو ایک ٹیبل پر بیٹھاکر ختم کرادیا، شوہرنے بیوی کو مکان الگ لے کردینے پراس کی ناراضی کو ختم کردیا،دونوں مصالحتی مرکز سے ہنسی خوشی گھر واپس روانہ ہوگئے ۔مصالحتی مرکز میں گارڈین جج شفقت عباس مگیانہ نے میاں محمد آصف اور بیوی مریم کے درمیان چلنے والے ایک پرانے کیس کو مصالحت کے لئے مصالحتی مرکز کی جج عائشہ بنت صادق کی عدالت میں بھجوا یاتھا۔ بیوی کے مطالبے پر خاوندمحمد آصف نے حامی بھری کہ وہ مریم کو ایک مکان کرائے پر لے کر دے دیتا ہے جہاں وہ اس کے بچے کے ساتھ رہے گی ، وہ بیوی مریم کو 15ہزارروپے ماہانہ ادا کرے گا ،اس کو والدین سے ملنے کی آزادی ہوگی۔بیوی کے مطالبات پورے ہونے پر دونوں نے صلح کرلی جس پر کیس کو ڈگری کے لئے واپس گارڈین جج کی عدالت میں بھجوا دیا ہے ۔