16سب انسپکٹروں سمیت 110پولیس اہلکاروں کی تنخواہ روکنے کا حکم

16سب انسپکٹروں سمیت 110پولیس اہلکاروں کی تنخواہ روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے عدالتی حکم کے باوجود مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کے گواہان کو پیش نہ کرنے پر6تھانوں کے 16سب انسپکٹروں سمیت 110پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او اکاؤنٹ آفس سے عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے گواہان کو پیش نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں،عدالتی حکم اور طلبی نوٹس کے باوجود سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار چوری ڈکیتی، جعلی چیک اور ساؤنڈ ایکٹ کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے گواہان کوعدالت میں پیش نہیں کر رہے ہیں،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد لٹن روڈ، اچھرہ،گارڈن ٹاؤن،نشتر کالونی،نواب ٹاؤن اورتھانہ کاہنہ کے 16سب انسپکٹر سمیت 110پولیس اہلکاروں کی تنخوا بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -