قانونی تقاضے پورے نہ کرنیوالے تفتیشی افسران کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ ارسال

قانونی تقاضے پورے نہ کرنیوالے تفتیشی افسران کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ ...

لاہور(نامہ نگار)لاہورپولیس کے تھانوں میں درج مقدمات میں معیاری تفتیش اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنثار احمد نے تفتیشی افسروں کے خلاف ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور آپریشنزکو کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے اول تو چالان بروقت نہیں بھجوائے جاتے اور جو بھجوائے جا رہے ہیں ان میں تفتیش ٹھیک طریقے سے نہیں کی جاتی ،اکثر چالانوں میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے جاتے ہیں ۔ جن تھانوں کے تفتیشی افسران کی شکایت کی گئی ہے ان میں تھانہ جوہرٹاؤن، تھانہ اچھرہ، تھانہ راوی روڈ، مصری شاہ، گلشن اقبال ستوکتلہ سمیت دیگر تھانے شامل ہیں۔

مزید : علاقائی