عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او گرین ٹاون کی تنخواہ روکنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او گرین ٹاون کی تنخواہ روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر محمود بھنگو نے گرین ٹاؤن پولیس کی طرف سے چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او گرین ٹاون کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کردی۔عدالت میں سسرال میں قتل ہونے والے محمد وسیم کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں مقتول کی بہن راحیلہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئی اورعدالت کو بتایا کہ اس کے بھائی کو سسرال میں قتل ہوئے ساڑھے تین سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک گرین ٹاؤن پولیس ملزمان عمران،لطیف اور سعدیہ کے خلاف چالان پیش نہ کرسکی ،گزشتہ روزفاضل جج نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گرین ٹاؤن کی تنخواہ بند کرتے ہوئے متعلقہ ایس پی کوحکم دیا کہ مذکورہ بالا چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...