بینک ڈیفالٹر میسرز جمیل برکس کمپنی کی جائیدادنیلام کرنے کاحکم

بینک ڈیفالٹر میسرز جمیل برکس کمپنی کی جائیدادنیلام کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے حبیب بینک کے ڈیفالٹر میسرز جمیل برکس کمپنی کی 11مرلے جائیداد 7دسمبر کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔فاضل جج ذوالفقار لون نے حبیب بینک لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میسرز جمیل برکس کمپنی کے مالکان محمد جمیل اور عبدالغفور نے موہلنوال میں واقع 11 مرلے کا پلاٹ رہن رکھوا کر کاروبار کے لئے قرض حاصل کیا تھا اور قرض کی رقم بروقت ادا نہ کرنے پر جمیل برکس کمپنی کو 2010ء میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹر کے خلاف 2011ء سے 11لاکھ 79ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے ۔

مزید : علاقائی