ایم سی بی نادہندہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کاحکم

ایم سی بی نادہندہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے ایم سی بی ڈیفالٹر گارڈن ٹاؤن کے رہائشی کو گرفتار کر کے 22دسمبر کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔فاضل جج قمر اعجاز نے مسلم کمرشل بینک کے استغاثہ پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیو گارڈن ٹاؤن کے رہائشی ملک ندیم صادق نے بینک سے قرض حاصل کرنے کے بعد ادائیگی نہیں کی ،عدالتی بیلف عابد علی نے نوٹسز کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کے نیو گارڈن ٹاؤن کے رہائشی کو متعدد بار عدالتی طلبی سے آگاہ کیا جا چکا ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے بیلف عابد علی کو ڈیفالٹرکو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...