نیپال اور چین کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

نیپال اور چین کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

کٹھمنڈو (این این آئی)نیپال اور چین کے درمیان سفر کی سہولتیں بہتر اور آسان بنانے کیلئے ایک ریلوے لائن بچھائی جائے گی ، یہ ریلوے لائن نیپال ، نیپال کا محکمہ ریلوے مجوزہ روٹ پر مکمل کرے گا ، یہ بات یہاں نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر زینگ جیان کی سربراہی میں ایک چینی وفد نے بتائی ہے ، اس مجوزہ ریلوے لائن کیساتھ مختلف سٹیشن بنائے جائیں گے جن میں سے ایک راسو واگا دھی ایک نیپال کے سرحدی قصبے کٹھمنڈو کے قریب بنایا جائے گا جو کہ نیپال کے دارالحکومت ہے ، ایک اور ریلوے لائن کٹھمنڈو سے مغربی سیاحتی شہر پوکھارا اور جنوب مغربی شہر لمبینی تک بنائی جائے گی ۔ راسو واگا دھی چینی بندرگاہ گیلانگ کے ساتھ واقع ہے جہاں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعمیر ہونیوالی یہ ریلوے لائن شروع ہو گی۔

،ریلوے کی تعمیر کے سلسلے میں گذشتہ روز چینی وفد نیپال پہنچا تھا ، یہاں دوطرفہ بات چیت شروع کی گئی ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...