اقوام متحدہ ایٹمی توانا ئی کے پرامن استعمال کو فروغ د ے، چین

اقوام متحدہ ایٹمی توانا ئی کے پرامن استعمال کو فروغ د ے، چین

اقوام متحدہ (این این آئی) چین نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا تمام ممالک کو پابند کرنے کی کوشش کرے اور ایٹمی توانا ئی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کیلئے کام کرے ، اقوام متحدہ کی ایٹمی نگران ایجنسی کو اس اپنے محفوظ نظام کوتمام ممالک کے مکمل صلاح مشورے کیساتھ غیر جابندارانہ اور بامقصدبنیادوں پر یقینی بنا کر تمام ممالک تک اور موثر انداز میں فرو غ دینا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں چین کے خصوصی نمائندے ووہٹاؤ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے سربراہ یوکیا امانو کے خطاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے دور کو ابھی تک کئی چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے کئی رکن ممالک اس معاہدے کو ابھی تک قبول نہیں کررہے ، ہمیں توقع ہے کہ آئی اے ای اے سیکرٹریٹ رکن ممالک کے ساتھ اس معاہدے کو نافذ کرنے کے لئے قریبی رابطہ اور مذاکرات جاری رکھے گا ۔انہوں نے آئی اے ای اے پر زور دیا کہ وہ توانائی ایجنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو فروغ دیں اور ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں ، اس سلسلے میں ترقی پذیر ممالک کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایٹمی ٹیکنالوجی تبادلے اور تعاون کے سلسلے میں سرمایہ کاری کے وسائل کو فروغ دیا جائے تا کہ ترقی پذیر ممالک کی ضرورت کے مطابق ان کی مدد کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے نفاذ اور ایجنسی کی طرف سے سہولتیں فراہم کئے جانے کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے ، اس سلسلے میں مانیٹرنگ اور تصدیق کیلئے ایجنسی نے جو تعاون کیا ہے اسے بھی سراہتے ہیں، چین ایٹمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایجنسی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

،چین مینڈیٹ کے مطابق جمہوریہ کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ میں ایٹمی توانائی ایجنسی کے کردار کی بھی حمایت کرتا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...