اپنی لڑائی میں لبنان کو استعمال نہ کریں، امریکہ کی وارننگ

اپنی لڑائی میں لبنان کو استعمال نہ کریں، امریکہ کی وارننگ

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے اپنی لڑائی میں لبنان کو استعمال کرنے والے ممالک کو خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ لبنانی وزیراعظم اپنے ملک جائیں اور صورت حال واضح کریں تاکہ حکومت فعال ہو سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اْن ممالک کو خبردار کیا جو لبنان کو اپنی جنگ لڑنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ لبنان کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ سعودی عرب نے سعد حریری کو استعفی کے لیے مجبور نہیں کیا اور نہ ہی انھیں یہ تاثر ملا ہے کہ سعد الحریری نے اپنی مرضی کے بغیر استعفیٰ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ لبنانی وزیراعظم اپنے ملک جائیں اور صورت حال واضح کریں تاکہ حکومت فعال ہو سکے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...