اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہہر کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہہر کرنے کا مطالبہ

لندن(این این آئی)برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔لیبر پارٹی کے شیدو وزیر خزانہ نے مطالبہ کہا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکاؤنٹس عوام کے سامنے پیش کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں ، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...