شامی اپوزیشن کا بشارالاسد حکومت پر داعش سے ڈیل کا الزام

شامی اپوزیشن کا بشارالاسد حکومت پر داعش سے ڈیل کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(این این آئی)سیرئین ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان مصطفی بالی نے شامی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شامی شہر البوکمال میں داعش کے ساتھ ڈیل کر لی ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں مصطفی بالی نے کہا کہ حالیہ معاہدہ دراصل ماضی میں داعش اور شامی حکومت کے درمیان کئے جانے والے معاہدوں کا تسلسل ہے۔ یہ معاہدے القلمون سے شروع ہو کر دیر الزور، المیادین سے ہوتے ہوئے البوکمال تک پہنچے ہیں۔یادرہے کہ انتہا پسند تنظیم داعش نے شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ کیا جس کے نتیجے میں عراقi سرحدی شہر البوکمال کا پچاس فیصد حصہ شدت پسند تنظیم کے کنٹرول میں چلا گیا۔شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے جمعرات کو البوکمال شہر پر مکمل قبضے کا دعوی کیا تھا۔ البوکمال شام کا آخری شہر سمجھا جاتا ہے جس پر داعش کا کنڑول تھا، لیکن شامی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے بقول جمعرات ہی کو داعش نے ایک جوابی حملہ کر کے شامی فوج سے شہر کا تقریباً چالیس فیصد حصہ دوبارہ آزاد کرا لیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -