سپریم کورٹ ،نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ ،نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز) نیب کے 3ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی 3ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا ہے ،کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار ’’ان چیمبر ‘‘کریں گے۔اس سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کی تھی جس پر نواز شریف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے مجھے کیوں نکالا کے سوال کا تفصیلی تحریری جواب 27 سرکاری محکموں، اداروں کو ارسال کر دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما نظرثانی کیس کے تفصیلی تحریری فیصلے کی نقول صدر مملکت، وزیراعظم، الیکشن کمیشن کے سیکرٹریز کو بھجوائی گئی ہیں۔ فیصلے کی کاپی سینیٹ، قومی اسمبلی، چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی بھجوایا گیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت، اٹارنی جنرل آف پاکستان، کابینہ ڈویژن، وزارت قانون، سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی پناما نظرثانی کیس کا فیصلہ بھجوایا گیا ہے۔ تحریری تفصیلی فیصلہ وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی ارسال کیا گیا ہے جبکہ وزارت دفاع کے ذریعے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کو بھی عدالتی فیصلے کی نقول بھجوائی گئی ہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک، پانچوں ہائیکورٹس، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی پاناما نظرثانی کیس کا تحریری تفصیلی فیصلہ بھجوایا گیا ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی پاناما فیصلے پر نظرثانی درخواست کا فیصلہ 7 نومبر کو سنایا تھا۔

’’مجھے کیوں نکالا ‘‘

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...