والدین اور اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں : وزیراعظم

والدین اور اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں : وزیراعظم

مانسہرہ/اسلام آباد(آئی این پی،این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ قوم کی تعمیر میں نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سب سے اہم ہے، والدین اور اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں،نوجوان نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں توازن اور کامیابی کیلئے سخت محنت کریں۔ان خیالات کا اظہار شاہد خاقان عباسی نے کاغان میموریل ٹرسٹ سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ قوم کی تعمیرمیں نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سب سے اہم ہے، نوجوان نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں توازن اور کامیابی کیلئے سخت محنت کریں، والدین اور اساتذہ طلباء کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی دیکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔دریں اثناء پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں سالانہ انجینئرنگ کنونشن منعقدہواجس کی صدارت وزیراعظم پاکستان انجینئر شاہدخاقان عباسی نے کی ۔کنونشن میں جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی ،بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انجینئر عادل نصیر،وائس چیئرمین انجینئر برکت اللہ، جنرل سیکرٹری انجینئر بشیر آغا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر فضل الرحمن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر 100ڈیمز انجینئر عمران درانی ،ڈپٹی پروجیکٹ مینجر انجینئر محمدابراہیم ،پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر بشیر ترین ، انجینئر کبیراحمدخان ، ایگریکلچر انجینئر بشیرآغا،انجینئر خیربخش انصاری ، انجینئر شمس الحق زہری ، بی ڈی اے کے اے جی ایم انجینئر رانا گلٗ اور اے جی ایم انجینئرا سلم کاکڑ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم

چارسدہ (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت فلاحی اداروں کو سماجی کام جاری رکھنے کیلئے تعاون فراہم کرتی رہے گی کیونکہ فلاحی ادارے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز دارالرحمت میڈیکل کمپلیکس کے نئے بلاک کے افتتاح پر کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت فلاحی اداروں کو تعاون فراہم کر رہی ہے، فلاحی ادارے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، حکومت فلاحی اداروں کو سماجی کام جاری رکھنے کیلئے تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں سے معاشرے کے مستحق طبقے مستفید ہوتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نئے بلاک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور سٹاف سے بات چیت کی۔

شاہد خاقان عباسی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...