سعودی عرب ، انسداد بد عنوانی مہم جاری ، گرفتاریاں 600سے تجاوز

سعودی عرب ، انسداد بد عنوانی مہم جاری ، گرفتاریاں 600سے تجاوز

ریاض(آئی این پی،آن لائن)سعودی عرب میں جاری انسداد بدعنوانی کی مہم کے دوران مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں،جس کے بعد گرفتار شدگان کی تعداد 600سے تجازو کرگئی ۔سعودی عرب کے اٹارنی جنرل مجیب السعود نے ریاض سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار 208شاہی خاندان کے افراد میں سے 201سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ باضابطہ طور پر گرفتار کیے گئے 201افراد سے آمدن کے ذرائع معلوم کیے جائیں گے۔دوسری جانبسعودی حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی شہزادے ولید بن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدیداروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال سمیت جن 7 افراد کوعدم ثبوت کی بنا پر رہا کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والوں میں سابق وزیر خزانہ ابراہیم العساف، شہزادہ ترکی بن ناصر، شہزادہ فہد بن عبداللہ، شاہی محل کے نگراں خالد التویجری، سابق وزیر متعب بن عبداللہ اور ان کے بھائی بھی شامل ہیں۔سعودی پراسیکیوٹر جنرل سعود المعجب کے مطابق مذکورہ ملزمان پر ایک کھرب ڈالر خرد برد کا الزام تھا لیکن ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے ان 7 ملزمان کو رہا کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب/کرپشن

لندن ( آن لائن )برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتاریوں کے بعد کئی ارب پتی افراد نے دولت کی بیرون ملک منتقلی کے لئے کوشش تیز کردی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کئی امیر ترین خاندانوں نے اپنی دولت ضبط کئے جانے کے ڈرسے اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے کئی بینکوں سے رابطے کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے رقم منتقلی پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کردیا ہے ، نئے ٹیکس سسٹم کا اطلاق یکم جنوری 2018ء سے ہوگا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ٹیکس سسٹم میں لائف انشورنس پالیسی، گھر وں کے کرائے، ادویات، قرضوں پر سود، مارگیج، لیزنگ سمیت کئی مالیاتی سروسز ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

برطانوی میڈیا

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...