وفاقی حکومت کا آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2اختیارات دئیے جائیں گے۔پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کرواجاسکے گا، جس کیلئے15جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کروانا ہوگی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کرسکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50ہزار روپے دے گی ۔ذرائع کے مطابق اسلحہ کی قیمت چاہے زیادہ بھی ہو تاہم رقم صرف 50 ہزار ہی ملے گی ۔ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اورپولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اپنا اسلحہ واپس کرسکتے ہیں۔

آٹومیٹک ہتھیار

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...