بھارتی گندم کی پہلی کھیپ براستہ چابہار افغانستان پہنچ گئی

بھارتی گندم کی پہلی کھیپ براستہ چابہار افغانستان پہنچ گئی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی افغانستان کیلئے گندم کی پہلی کھیپ براستہ چابہار افغانستان پہنچ گئی۔افغان میڈیاکے مطابق چا بہا ر پو ر ٹ سے بھارتی گندم کی پہلی کھیپ افغان صوبہ نمروزپہنچی،نمروزمیں چابہارسے نمروز ٹریڈ روٹ کی افتتاحی تقریب میں گورنرنمروز،افغانستان میں تعینات بھارتی سفیر شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب میں گورنرنمروز کا کہنا تھاچابہارپورٹ فعال ہونے سے افغانستان کا کراچی پو ر ٹ پرانحصار ختم ہوجائیگا،بھارت افغانستان کوروزگاراورآمدنی کے مواقع ملیں گے۔بھارتی سفیر کا کہنا تھا براستہ چابہار اب تک افغانستان میں 7لاکھ ٹن گندم پہنچ چکی ہے۔

بھارتی گندم

مزید : صفحہ اول