مشرف نے الطاف کو قتل و غارت گری کا لائسنس دیا تھا ،گورنر سندھ زبیر عمر

مشرف نے الطاف کو قتل و غارت گری کا لائسنس دیا تھا ،گورنر سندھ زبیر عمر

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو کراچی کے حالات خراب کرنے کا اور یہاں قتل و غارت گری کرنے کا لائسنس دیا ہوا تھا ،پرویز مشرف کو سیاست کرنی ہے تو پاکستان آنا ہو گا، اسد عمر میرے گھر نہیں آتے مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے منع کر رکھا ہے یا ان کا اپنا فیصلہ ہے ، سوچنا چاہیے کہ نامور اور بڑے سیاستدان 2011 کے بعد ہی تحریک انصاف میں کیوں شامل ہوئے ، میری اور اسد عمر کی پہلی بار 2004 میں شہباز شریف سے برطانیہ میں ملاقات ہوئی تھی ، عدلیہ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو کراچی کے حالات خراب کرنے کا اور یہاں قتل و غارت گری کرنے کا لائسنس دیا ہوا تھا ۔کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کا سہرا (ن) لیگ کے سر جاتا ہے ۔ وزیر اعظم ہو یا گورنر کوئی بھی احتساب اور قانون سے بالا تر نہیں ہونا چاہیے ۔ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے ۔ پرویز مشرف کو سیاست کرنی ہے تو پاکستان آنا ہو گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسد عمر میرے گھر نہیں آتے مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے منع کر رکھا ہے یا ان کا اپنا فیصلہ ہے ۔ سوچنا چاہیے کہ نامور اور بڑے سیاستدان 2011 کے بعد ہی تحریک انصاف میں کیوں شامل ہوئے ، میری اور اسد عمر کی پہلی بار 2004 میں شہباز شریف سے برطانیہ میں ملاقات ہوئی تھی ، عدلیہ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے گورنر بننے سے پہلے تک حکومت کی کسی بھی میٹنگ میں فوج کے ساتھ محاذآرائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔ عدلیہ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ عمران خان ججز اور جرنیلوں کے خلاف بولیں تو کوئی شور نہیں مچاتا ۔ زبیر عمر نے کہا کہ غیر جانبدار گورنر رہتا ہوں تاکہ (ن) لیگ کو فائدہ پہنچانے کا تاثر نہ جائے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے وزیراعظم جلد فیصلہ کر لیں گے ۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...