فیکلٹی آفمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز یوسی پی میں بزم اقبال کی تقریب
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام شاعر مشرق ،مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کا140واں یوم ولادت جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں ہونے والی تقریب میں فیکلٹی کے ڈین پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ ،فیکلٹی ممبران اورطلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈاکٹر مغیث الدین نے مفکرپاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کوخودی ، توحید اورحریت کا درس دیا ۔طلباکی اقبال کی فکر اورکلام سے رغبت مصورپاکستان سے انکی محبت کی عکاس ہے۔بزم اقبال کی تقریب میں طلبا کی جانب سے تقاریراورکلام اقبال پیش کیے گئے اور خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔تقریب کے بعدبزم اقبال کمیٹی اور طلبا کے اعزاز میں ڈین میڈیا سکول نے ظہرانہ دیا