پاک تُرک سکول میں والدین اور طلبہ و طالبات کیلئے سموگ سے متعلق آگاہی سیمنار

پاک تُرک سکول میں والدین اور طلبہ و طالبات کیلئے سموگ سے متعلق آگاہی سیمنار

لاہور ( پ ر)پاک ترک سکول آصفہ عرفان گرلز کیمپس میں سموگ کے بار ے میں آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ طلبہ و طالبات میں ماسک اور حفاظتی تدابیر کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔ ماہر امراض سموگ ڈاکٹر بیگ کا کہنا تھا کہ سموگ میں شامل زہریلی گیس نہ صرف ہماری فضا اور ماحول کو آلودہ کررہی ہے بلکہ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ ہمیں اسے سنجیدہ لینا چاہیئے اور باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ پانی کا استعمال زیادہ اور ناک ، گلا اور آنکھ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور صحت کی خرابی کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4