میٹرک (ضمنی)امتحان2017ء کے نتائج کااعلان

میٹرک (ضمنی)امتحان2017ء کے نتائج کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہورکے زیر اہتمام میٹرک (ضمنی)امتحان2017ء کے نتائج کااعلان مقررہ شیڈول کے مطابق کر دیاگیاامتحان میں تقریباً28044طالب علموں نے حصہ لیاجس میں سے15119امیدوار کامیاب رہے اس طرح سے کامیابی کا تناسب53.91فیصد رہا۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق طالب علموں کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے ۔علاوہ ازیں سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ(نہم،دہم) سالانہ امتحان 2018ء جو کہ یکم مارچ سے شروع ہو گا، کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بابت تفصیلی نتائج اور دیگر تمام معلومات بورڈ ویب سائٹ www.biselahore.comپر موجود ہیں۔