دی نالج سکول نیٹ ورک اور یو ایم ٹی کے تعاون سے کرکٹ فیسٹیول

دی نالج سکول نیٹ ورک اور یو ایم ٹی کے تعاون سے کرکٹ فیسٹیول

لاہور(پ ر)دی نالج سکول نیٹ ورک اور UMTکے باہمی تعاون سے آج کرکٹ فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ جس میں پنجاب بھر سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر حسن صُعیب مراد (ریکٹر فاؤنڈ یو ایم ٹی یونیورسٹی، چیئر مین دی نالج سکول ، چیئر مین ILMکالجز ) نے تقریب کا باقاعدہ آغاز ربن کاٹ کر کیا۔ دی نالج سکول نیٹ ورک کے سی ای او محمد زاہد وڑائچ نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس کے درمیان اس قسم کی سرگرمیاں ایک خوش آئندہ اقدام ہے۔

دی نالج سکول جس کی دو سو سے زائد برانچز ہیں اور 35000سے زائد سٹوڈنٹس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ یہ ایک کامیاب سکول نیٹ ورک ہے۔ اُنہوں نے اس کرکٹ فیسٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کیمپسز کا شکریہ ادا کیا۔ آرگنائزنگ ٹیم کے ممبران جناب شعیب طارق، وسیم، عمران الہٰیِ، عابد نیتھنیل، علی، مس اسما، مس سبین گل، مس صائمہ، مس رباب، احتشام، زوہیب، ابوبکر بھی موجو د تھے۔ آرگنائزنگ ٹیم ہیڈ شعیب طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ بھی اس طرح کے مزید سپورٹس ایونٹس منعقدکریں گے۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ دی نالج سکول نے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز رانا افتخار ، میجر جاوید (بیسٹ جوسز پاکستان)، عقیل احمد منیجر آفس کیریئر سروسز، قمر ذوالفقار ڈائریکٹر سٹار لیٹ شوز، فٹ بال کلب لاہور ، ہنڈ ا سروس سنٹر ملتان اور ڈائریکٹرڈائنامک میڈیا ملک ظہیر رفیق کا شکریہ ادا کیا جن کے بھر پور تعاون سے یہ کرکٹ فیسٹ کامیا ب ہوا۔ شرکت کرنے والی ٹیمز میں قائد کنگز قائد کیمپس لاہور، جوہر شاہین جوہر کیمپس لاہور، کائیوان نائیٹز کائیوان کیمپس لاہور، القلم ٹائیگرز القلم کیمپس لاہور، شالیمار چیتاز شالیمار کیمپس لاہور، پتوکی کنگز پتوکی کیمپس پتوکی، اوکاڑہ چیمپئنز IMTکیمپس اوکاڑہ، اوکاڑہ رائزنگ سٹار الرحمٰن کیمپس اوکاڑہ شامل ہیں۔ جیتنے والی ٹیموں میں اول پوزیشن کے لیے ٹرافی +دس ہزار روپے کیش، دوم پوزیشن کے لیے ٹرافی +سات ہزار روپے کیش، تیسری پوزیشن کے لیے ٹرافی +پانچ ہزار روپے کیش، مین آف دی میچ کے لیے 2000، بیسٹ باؤلر کے لیے 2000روپے،بیسٹ بیٹسمین کے لیے 2000روپے کا انعام رکھا گیا۔ شائقین کے لیے کیچ کرنے پر گفٹ ہیمپرز رکھے گئے۔ تقریب کے اختتام پر دی نالج سکول کے سی ای او محمد زاہد وڑائچ نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی اُن میں انعامات تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر آنے والے تمام شائقین کی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...