ادبستان صوفیہ سکول مسلسل چوتھی بار پنجاب اولمپیک چیمپین کا فاتح

ادبستان صوفیہ سکول مسلسل چوتھی بار پنجاب اولمپیک چیمپین کا فاتح

لاہور(پ ر)پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتام آ ٹھویں انٹر سکول کالجز گیمز 2017میں ادبستان صوفیہ سکول کی طالبات نے چھ گولڈ میڈل 408پوائنٹس کے ساتھ 250سکولز میں سے پنجاب اولمپیک چیمپےئن شپ ٹرافی مسلسل چوتھی باراپنے نام کرلی۔پنجاب سٹیڈیم لاہور میں رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی جناب شیخ روحیل اصغر (ایم این اے)نے ادبستان صوفیہ کی طالبات اور ہیڈ مسٹریس مس توقیر نواز کو پنجاب اولمپیک چیمپئن شپ کی ٹرافی دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

اور چوتھی مرتبہ مسلسل یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر طالبات کی عمدہ سپورٹس سپرٹ کی زبر دست تعریف کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...