اوپن یونیورسٹی قیدیوں، سپیشل بچوں اور خواجہ سرا ؤں کو مفت تعلیم دے گی

اوپن یونیورسٹی قیدیوں، سپیشل بچوں اور خواجہ سرا ؤں کو مفت تعلیم دے گی

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) وزیر اعظم قومی لیپ ٹاپ سیکم کی طرف سے جن طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے گئے وو ریسرچ کے شعبے میں ان سے بھر پور استفادہ کر یں گے، ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد صدیقی نے ریجنل کیمپس، لاہور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 92طلباء و طالبات کو قومی وزیر اعظم لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک شاندار تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں اس کے طلبہ کی تعداد دیگر تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے ، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی فاٹا، بلوچستان سمیت قیدیوں، سپیشل بچوں اور خواجہ سرا ؤں کو بالکل مفت تعلیم دے گی، ان سے کتب سمیت امتحانی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی اوپن یونیورسٹی کے درجہ چہارم کے ملازمین کے لیے بھی ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ بھی تعلیم یافتہ ہو کر دیگر شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے سکیں۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بتایا کہ اوپن یونیورسٹی اس وقت 14ریسرج جنرل شائع کر رہی ہے آیندہ سال ان کی تعداد 21ہو جائے گی اس موقع پر ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے خطاب کے دوران مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ آیندہ سال وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید ہو نے والے طلبہ کی تعداد دو گنا ہو جائے گی اور طلبہ قومی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...