مسلح تنظیم خدام الاحمدیہ پر پابندی لگائی جائے،پیر ریاض حسین

مسلح تنظیم خدام الاحمدیہ پر پابندی لگائی جائے،پیر ریاض حسین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت قوم کو بتائے کہ ختم نبوت کے حلف نامہ کو اقرار نامہ میں کس نے تبدیل کیا۔ قادیانی قرآن و سنت اور آئین کی رو سے کافر ہیں۔۔ قادیانیوں کی تربیت یافتہ مسلح تنظیم خدام الاحمدیہ پر پابندی لگائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشیں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ استحکام وطن کے لئے مشائخ کا اتحاد ضروری ہے۔ پاکستان کو سیکولر ازم نہیں حقیقی صوفی ازم کی ضرورت ہے۔

شریعت اور طریقت لازم و ملزوم ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...