پنجاب حکومت کا5 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے،مہرین راجہ

پنجاب حکومت کا5 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے،مہرین راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود پنجاب حکومت کا پانچ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے ۔حکمرانوں نے قرضے اپنے مفاد کے لئے حاصل کئے ہیں ، ان قرضوں کو ملک کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے بجائے حکمرانوں پر خرچ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے گاڑیوں کی خریداری کے لئے سپلمنٹری ہیڈ سے رقم دی گئی ، پنجاب کے عوام فاقے کررہے ہیں اور حکمران نئی گاڑیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔