عوام کی سہولت کیلئے ضلع کچہری میں بھی بینک قائم کیا جائے،شاکر عثمان

عوام کی سہولت کیلئے ضلع کچہری میں بھی بینک قائم کیا جائے،شاکر عثمان

لاہور(پ ر) معروف سماجی کارکن شاکر عثمان علی نے کہا ہے کہ راوی ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے سینکڑوں آڑھتی، ڈیلر اور مختلف قسم کے ٹیکس ادا کرنے والے افراد ضلع کچہری لاہور میں رقم جمع کرانے آتے ہیں۔ متعلقہ دفتر میں کاغذات پیش کرنے کے بعد رقم پنجاب بینک میں جمع ہوتی ہے جو کچہری سے باہر سڑک پار کرکے دوسری طرف واقع ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پنجاب بینک کی برانچ ضلع کچہری میں قائم کی جائے تاکہ لوگ حادثات اور رہزنوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4