محمد اکرم رضو ی کی صاحبزادہ پیر اقبال ہمدمی کی گرفتاری کی شدید مذمت

محمد اکرم رضو ی کی صاحبزادہ پیر اقبال ہمدمی کی گرفتاری کی شدید مذمت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم رضو ی نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور سلطان العاشقین صاحبزادہ پیر اقبال ہمدمی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت آستانوں کی چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے ۔پیر اقبال ربانی کی رات کی تاریکی میں گرفتاری شرمناک فعل ہے ۔پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو رات گئے اٹھا کر پابند سلاسل کرکے پرامن اہل سنت کو مشتعل کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

پنجاب بھر میں اہل سنت رہنماؤں کی گرفتاریاں پنجاب حکومت کو مہنگی پڑینگی ۔ہماری امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے وگرنہ حالات کی ذمہ دار حکومت وقت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے پیر اقبال ربانی اور انکے ساتھیوں کوچوبیس گھنٹے میں رہا نہ کیا تو احتجاج کا انداز بدل دینگے ۔حکومت ہمارے صبر کا امتحان لینے سے باز رہے ۔ہتھکڑیاں جیلیں اور اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ناموس رسالت ﷺ کی پاسبانی سے نہیں روک سکتے ۔صاحبزادہ پیر اقبال ربانی کو کچھ ہوا تو مقدمہ وزیر قانون کیخلاف درج کروائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...