مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ 13نومبر کو اس درخواست کی سماعت کریں گے ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامانظر ثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹوئٹ کئے گئے اور عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا، اپنے ٹویٹس میں مریم نواز نے پانامالیکس فیصلے اور فاضل ججوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔وہ ججوں کی کردار کشی کر رہی ہیں، درخواست گزار کے مطابق پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے عدلیہ کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے اور وہ مختلف مواقع پر عدلیہ کے خلاف بیانات دیتی رہی ہیں ، درخواست میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...