عالمی عدالت انصاف کے لیے درکار پانچ میں سے چار ججوں پر اتفاق

عالمی عدالت انصاف کے لیے درکار پانچ میں سے چار ججوں پر اتفاق

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے درکار پانچ میں سے چار ججوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے پانچ ججوں کی جگہ ان نئی تقرریوں کے لیے پانچویں جج کے لیے دوبارہ ووٹنگ پیر تیرہ نومبر کو ہو گی۔ عالمی عدالتِ انصاف کے پینل پر پندرہ ججز ہوتے ہیں اور ان میں سے پانچ ججوں کی تقرری کا دورانیہ ہر تیسرے برس مکمل ہو جاتا ہے۔ اْن کی جگہ یا اْنہی کا دوبارہ انتخاب جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ممبران کے ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اب تک رائے شماری کے چھ راؤنڈز مکمل ہو چکے ہیں اور ان میں پانچ میں سے چار ججوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...