ناراض میاں بیوی مان گئے عامرنے فریال سے صلح کرلی

ناراض میاں بیوی مان گئے عامرنے فریال سے صلح کرلی
ناراض میاں بیوی مان گئے عامرنے فریال سے صلح کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ صلح ہوگئی ہے اور باکسر نے فریال کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کردی ہے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عامرخان نے کہا کہ ان کے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں۔باکسر عامر خان نے کہا کہ میں سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر عامرخان نے انسٹا گرام پر اہلیہ فریال مخدوم کیساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ کچھ عرصے سے شدید تنازع چل رہا تھا اور نوبت علیحدگی تک جاپہنچی تھی۔ بظاہر عامر خان نے فریال پر عالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا جب کہ اس سے قبل فریال کی اپنے سسرال والوں سے کافی چپقلش رہی جس پر باکسر کے اپنے گھر والوں سے تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -