مشال قتل کیس ،مزیدایک گواہ کا بیان ریکارڈ تعداد 48 ہو گئی

مشال قتل کیس ،مزیدایک گواہ کا بیان ریکارڈ تعداد 48 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور (آن لائن)طالبعلم مشال خان قتل کیس میں مقتول کے والد بیان ریکارڈ کرانے کیلئے عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس کے باعث سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ،مزیدایک گواہ کا بیان ریکارڈ تعداد 48 ہو گئی جبکہ اگلے ماہ تک اہم کیس کا فیصلہ بھی متوقع ہے، مشا ل خان قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ساٹھ ملزموں میں سے چار تاحال مفرور ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت تمام ملزموں کی دائر ضمانتوں کی درخواستیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہے، ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے کیس کی سماعت شروع کی ، ملز موں کے وکیل مسعو د اظہر، جاوید تنولی، فضل الحق عباسی، ریاض یوسفزئی سمیت دیگروکلاء کی بڑی تعداد مقدمہ کی پیروی کیلئے عدالت میں موجود تھی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر مردان فضیل خان کا جزوی بیان قلمبند کیا گیا ہے، والد مشال اقبال خان کا بیان ریکارڈ ہونا تھا جو ہفتہ کے روز سماعت کے دوران پیش نہ ہوئے جس پر سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے، آئندہ سماعت پر مقتول کے زخمی دوست عبداللہ جو بیرون ملک زیر علاج ہیں کا بذریعہ ویڈیو لنگ بیان ریکارڈ کیا جائیگا، کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے تمام گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوچکی ہے وکلاء کا کہنا ہے کیس کا فیصلہ اگلے ایک ماہ تک متوقع ہے ۔
مشال قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -