مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کو اغواء کر لیا گیا :لبنانی صدر کا دعویٰ

مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کو اغواء کر لیا گیا :لبنانی صدر کا دعویٰ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے صدر نے دعویٰ کیاہے کہ مستعفیٰ ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری کو اغواء کر لیا گیاہے۔ایکسپریس ٹریبوی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز ‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ لبنان کے صدر نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بتایاہے کہ عہدے سے استعفیٰ دینے والے وزیراعظم سعد الحریری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیاگیاہے۔لبنان کے صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ کے دوران کیا۔سعد الحریری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے لے کر اب تک لبنان کے صدر نے لبنان کے سیاستدانوں اور غیر ملکی سفارتکاروں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر