تبلیغی اجتماع سے شرکاء کے انخلاء کے انتظامات مکمل کر لئے،سی ٹی او لاہور

تبلیغی اجتماع سے شرکاء کے انخلاء کے انتظامات مکمل کر لئے،سی ٹی او لاہور

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہاکہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ فیر2 کے موقع پر شرکاء کے انخلاء کیلئے ٹریفک کے انتظاما ت مکمل کر لئے۔اختتامی دعا کے بعد رائیونڈ سٹی آنے والی سڑکوں پر شرکاء کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائیگا، لاہور رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ تاقزلباش چوک موٹر وے، بھوبتیاں چوک تا موہلنوال، سندرروڈپر رائیونڈ تا سندراڈا ملتان روڈ، رائیونڈ مانگا روڈ، کوٹ رادھاکشن روڈاور صوئے آصل روڈ پر شرکاء کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا۔رائے اعجاز احمد نے کہاکہ اختتامی دعا کے بعد اگرکوئی شہری رائیونڈ سٹی جانا چاہے تو وہ فیروزپور روڈ سے براستہ للیانی روڈ ، چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائے/گوالا کالونی ہلوکی سے جودھو پھاٹک رائیونڈ جاسکتا ہے اور اسی طرح مادرملت موڑ تاپھاٹک ریلوے کراسنگ ،کاچھا پھاٹک ،ہلوکی ،جودھوپھاٹک سے رائیونڈ جاسکتا ہے۔رائے اعجازاحمد نے سرکل افسران اور پٹرولنگ افسران کو ہدایت کی کہ اختتامی دعا کے وقت کسی بھی گاڑی کو اجتماع روڈ پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

رائے اعجاز

مزید : صفحہ آخر