نواز شریف کا آج رائیونڈ اجتماع میں شرکت کا امکان

نواز شریف کا آج رائیونڈ اجتماع میں شرکت کا امکان

لا ہور (کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوگا ،مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی شرکت کابھی قوی امکان ہے۔ رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع میں اندرون ملک اور بیرون ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں مندوبین شریک ہیں۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دعوت پر سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی بھی آج اختتامی دعا میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر