سندھ،ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزائیں ہائیکورٹ کا نوٹس،ریکارڈ طلب
کراچی(آئی این پی ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزا ؤ ں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سنائی گئی سزا ؤ ں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کراچی کی ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزاؤں پرنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مطابق یہ سزائیں قانون کے مطابق نہیں اور ایسی سزاؤں سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اوراس سے عدلیہ کی بدنامی ہوگی۔واضح رہے کہ کراچی کی ماتحت عدالتوں نے کئی انوکھی سزائیں سنائی تھی۔ ایک ملزم کو پلے کارڈ کے ساتھ سڑک پرکھڑے ہونے کی سزادی گئی تھی۔ ایک ملزم کو مسجد میں صفیں بچھانے اور دوسرے کو 3سال نمازپڑھنے کا زبانی حکم دیتے ہوئے فیصلہ 22 نومبر تک موخرکردیا تھا۔