وزیر اعلی سندھ کا اہم اقدام،میڈیکل کالجز میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ

وزیر اعلی سندھ کا اہم اقدام،میڈیکل کالجز میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ

کراچی( ما نیٹر نگ ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرتے ہوئے اگلے 15روز میں ڈاو میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا,جس کے بعد طلباو طالبات کے اندر پائی جانے والی بے چینی ختم ہوگئی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مشاورت کے بعد میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے لیے گئے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کردئیے۔ حکومت نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرتے ہوئے داخلوں کے لیے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...