لبنانی صدر کا آج سعد الحریری یکجہتی کیلئے مارچ کا اعلان

لبنانی صدر کا آج سعد الحریری یکجہتی کیلئے مارچ کا اعلان

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک )لبنان کے صدرمیشل عون نے دار الحکومت بیروت میں مارتھن ریس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہالبنانی قوم کو اپنے وزیر اعظم سعد الحریری کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تشویش لاحق ہے اور وہ اسے اس صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا اور انکی جلد ملک واپسی چاہتا ہے۔ وزیر اعظم سعد الحریری کی عدم واپسی عالمی قوانین وضوابط کیخلاف ہے، صدر عون نے تمام لبنانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج اپنے وزیر اعظم سعد الحریری کی ملک واپسی کیلئے یکجہتی مارچ کریں۔اس سے قبل لبنانی میڈیا نے سعودی عرب پر سعد الحریری کو ریاض میں نظر بند اور انھیں بیروت واپسی سے روکنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...