واشنگٹن،پاک افغان نمائندہ خصوصی کا دفتربنانے پرغور

واشنگٹن،پاک افغان نمائندہ خصوصی کا دفتربنانے پرغور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی دارالحکومت میں آجکل یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے تحت افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی نمائندے کا دفتر بنانے پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے، صدر براک اوباما کے ابتدائی دور میں اس دفتر کو دفترِ خارجہ میں ترجیحی بنیادوں پر بنایا گیا تھا اور سفیر رچرڈ ہول بروک اس کے پہلے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔ہول بروک کی وفات کے بعد، اس دفتر کی اہمیت کم ہوتی گئی اور دو ماہ پہلے اسے دفترِ خارجہ کے جنوب اور وسط ایشیائی امور سے متعلق بیورو میں ضم کر دیا گیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسے دوبارہ تشکیل دینے کے سوال پر بات کرتے ہوئے، امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں قائم پاکستان سینٹر کے سربراہ، ڈاکٹر مارون وائین بام نے کہا ہے کہ اس پر غور ہو رہا ہے۔ لیکن، میرے خیال میں ابھی تک اس کی پورے طور سے وضاحت نہیں کی گئی کہ اس دفتر کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی۔
دفتر پاک افغان نمائندہ

مزید :

صفحہ آخر -