عبدالرزاق کاپی آئی ٹی میں شمولیت کا فیصلہ

عبدالرزاق کاپی آئی ٹی میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور(آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما عثمان ڈار نے فیس بک پر اپنی اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان ڈار کرکٹر عبدالرزاق کو پی ٹی آئی کا مفلر دے رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے اور وہ آئندہ کچھ روز میں چیئر مین عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز اور کپتان محسن حسن خان بھی تحریک انصاف میں انٹری دے چکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر