عراق میں داعش کے گڑھ سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

عراق میں داعش کے گڑھ سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

بغداد (ما نیٹر نگ ڈیسک) عراق کے شمالی علاقے ہویجا سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر داعش کے شدت پسندوں نے قتل کیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکوک کے گورنر رکن سعید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبریں داعش کے سابق گڑھ ہویجا کے قریب سے دریافت ہوئی ہیں۔رکن سعید کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبریں ہویجا میں واقع فوجی بیس کے قریب سے برآمد ہوئیں، اس علاقے کو داعش نے ایک متقل گاہ بنا رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ کم از کم 400 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، جس میں سے کچھ افراد قیدیوں کے لباس میں تھے جب کہ باقی سول لباس میں تھے۔

مزید : صفحہ آخر