کابل، خوکش دھماکہ، فائرنگ، ایک فوجی، طالبان ہلاک، 5اہلکار زخمی

کابل، خوکش دھماکہ، فائرنگ، ایک فوجی، طالبان ہلاک، 5اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آن لائن) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان فوجی کیمپ میں خودکش بم دھماکہ اور فائرنگ کے باعث ایک فوجی اہلکار سمیت چار طالبان جنگجو ہلاک جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ۔ صوبائی حکومتی ترجمان عمر زواک کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع ناوا میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالبان گروپ کا ایک جنگجو نے دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی افغان ملٹری کیمپ میں داخل کرنے کی کوشش کی جس پر افغان فوجی اہلکاروں نے بروقت شناخت کر لی اور حملہ آور کو گولی مار دی ۔ جس کے بعد حملہ آور کے خودکش دھماکہ میں ملوث مزید دو ساتھی دہشتگردوں نے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ اور خودکش دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار اور تین طالبان جنگجو ہلاک جبکہ چار فوجی زخمی ہو گئے ۔ تاہم اس سے قبل لشکر گاہ میں کار بم اور ضلع ناوا میں ہونے والے دھماکہ کی طالبان عسکریت پسندوں نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -