غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہا ہے، یہ نہیں چلے گا: خرم دستگیر

غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہا ہے، یہ نہیں چلے گا: خرم دستگیر

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ )وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہا ہے جو نہیں چل سکے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اخلاقیات اور زرداری کا کرپشن پر لیکچر دینا سنگین مذاق ہے، عمران خان کاطرز عمل آئین کی عملداری کے لیے نہیں، تحریک انصاف کے جلسوں کے علاوہ پورے ملک میں کہیں بحران نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر