نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟ ڈاکٹر عاصم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ‘۔میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا‘؟کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کسی کا نام لینا نہیں چاہتا، بہت سے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے۔
نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔