مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہونگی: خواجہ سعد رفیق

مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہونگی: خواجہ سعد رفیق

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کا انجینئرڈڈ ملاپ 24 گھنٹے میں ناکام ہوا، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپرمل کیس کا دوبارہ کھولنا ناانصافی ہے، اس طرح کی ناانصافی، زیادتی اور غیر قانونی اقدامات سے گریزکیا جائے کیونکہ ناانصافی اوربدگمانی قوم کو منزل سے دور کردے گی۔ مقدمات سے لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کے منصوبے ناکام رہیں گے، تکلیف کے باوجود تحمل سے کام لیرہے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ محاذ آرائی ہوئی توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا لہٰذا نئے عوامی فیصلیکا انتظار کیا جائے۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر