امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے: کرزئی

امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے: کرزئی

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حامد کرزئی نے کہا کہ امریکہ نے داعش کو مدر آف آل بمز گرانے کی وجہ بنایا، میرے دور حکومت میں بھی افغان، امریکہ سمیت دیگر فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔سابق افغان صدر نے کہا کہ 2 سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں، ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، پراسیکیوٹر آئی سی جے کی افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے مطالبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، جنگی جرائم کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد کروں گا۔

کر زئی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...