حسن اور حسین نواز کی گرفتاری دینے کے عدالتی احکامات کی مقررہ مدت ختم
اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جانے کے باوجود قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر 3 ریفرنسز میں گرفتاری دینے کے عدالتی احکامات کی مقررہ مدت ختم ہو گئی۔احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق اگر حسن نواز اور حسین نواز مسلسل عدالت میں سماعت سے غیر حاضر رہے تو ان کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔
احتساب عدالت