اسحق ڈارکے وارنٹ گرفتاری برقرار، آئندہ پیشی پر نہ آئے تو ضمانتی مچلکے ضبط

اسحق ڈارکے وارنٹ گرفتاری برقرار، آئندہ پیشی پر نہ آئے تو ضمانتی مچلکے ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی نہ ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی، اسحاق ڈارکے 20 لاکھ روپے کے مچلکوں پرقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔حکم نامے کے مطابق اسحق ڈار آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو 50لاکھ کے ضمانتی مچلکے ضبط ہوں گے ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہاکہ تمام گواہ موجود ہیں لیکن ملزم اسحاق ڈار غیرحاضر ہے، ڈاکٹر کے مطابق ملزم اسحاق ڈار کیلئے سفرکرنا محفوظ نہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ تفتیشی افسراسحق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرائے۔
اسحق ڈار