نوازشریف نے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کیلئے 90 بلین کا بجٹ تیار کر لیا ،زرداری

نوازشریف نے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کیلئے 90 بلین کا بجٹ تیار کر لیا ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے مسلم لیگ ن اندرونی طور پر شدید اختلافات کا شکار ہو چکی ہے ، ان اختلافات کو کم اور پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کیلئے میاں نواز شریف نے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار کیاہے۔ ہم میاں صاحب کو کیوں بچائیں، ہم قانو ن کو بچائیں یا شریف فیملی کی کرپشن کو؟ میاں نواز شریف سے ہمارا کوئی رابطہ ہے نہ ہوگا، میاں صاحب نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیاہے۔ نجی ٹی وی چینل بول نیوز سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو اتنا تباہ کر دیا ہے کہ اگلی حکومت کو معیشت سنبھالنے میں سالوں لگیں گے۔ ہم میاں صاحب کے نہیں جمہوریت کیساتھ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

آصف زرداری

 

مزید : کراچی صفحہ اول