زرداری،نواز،شہباز کو عبرتناک سزائیں ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :عمران خان

زرداری،نواز،شہباز کو عبرتناک سزائیں ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :عمران خان

تونسہ شریف،ڈیرہ غازی خان(تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تونسہ شریف میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب نواز شریف کے بعد شہباز شریف کی باری آچکی ہے۔انہوں نے شہباز شریف کے نام پر تنقید کی اور انہیں شواز شریف کہا۔عمران خان نے تونسہ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا بجٹ لاہور پر خرچ ہورہا ہے کہا کہ جنگل میں جس طرح ببر شیر سب کچھ کھا جاتا ہے اور کمزور جانور دیکھتا رہتا ہے ہمارے معاشرے میں ایسا ہی ہے۔کہا کہ لاہور شریف خاندان کا تخت ہے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف آپ دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہسپتالوں کا برا حال ہے سکولوں کا برا حال ہے کہا کہ پاکستان میں90 فیصد ٹیکس عوام سے غریب لوگوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔کہا کہ اسحاق ڈار انگلینڈ چلاگیا۔ملک میں وزیر خزانہ نہیں ہے ،خواجہ آصف دبئی سے تنخواہ لے رہے ہیں۔پچاس ہزار درہم ان کی تنخواہ مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اب الیکشن کراؤ۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ لوٹ لیا گیا کہا کہ جب کوئی قوم پیسہ چوری کرے تو اسکا سوشلی بائیکاٹ کیا جائے۔اسحاق ڈار نواز شریف نے تاریخی قرضہ لیا ہوا ہے جبکہ1ہزار ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔کہا کہ چائنہ نے300وزیروں کو کرپشن کی وجہ سے جیلوں میں ڈالہ۔عمران خان نے کہا کہ مدینہ منورہ کی مثالی ریاست تھی۔تمام انسانوں کیلئے کہا کہ جب کوئی کرپشن کرتا تو عدالت اسے سزا دیتی تو وہ یہ نہیں کہتے کہ’’مجھے کیوں نکالا‘‘۔انہوں نے کہا کہ چائنہ نے70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،انہوں نے کسانوں کی مدد کی۔ان کو کھاد بیج ڈویلپ شدہ بیج اور ہمہ قسمی دیگر سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری،نواز شریف،شہباز شریف ان کو جب تک جیل میں ڈال کر عبرت ناک سزا نہیں دیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کہا کہ ’’ایوبی‘‘دور میں پاکستان کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔کہا کہ 10کروڑ پاکستانی غربت سے بھی نیچے ہیں۔خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔اس سے پہلے جہانگیر ترین نے مختصر ترین خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی سمندر مخالفین کیلئے کافی ہے جہانگیر ترین نے پہلے سرائیکی وسیب بعدازاں خطہ کے عوام کو جنوبی پنجاب کہا۔کہا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ شہزاد مبارکباد کے مستحق ہیں۔شاہ محمود قریشی نے تونسہ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے تونسہ شریف میں ایسا جلسہ کسی کا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخی جلسہ نے ثابت کردیا کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے کہا کہ تونسہ شریف واحد تحصیل ہے جو خواندگی کے لحاظ سے پورے پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل ہے اور خواندگی میں سب سے آگے ہے اس سے پہلے نواب شیراز محمود نے خطاب کیا انہوں نے عمران خان سے نمل یونیورسٹی میں تونسہ کیلئے کوٹہ اور2طالبعلموں کی سیٹیں رکھنے کا مطالبہ کیا۔خواجہ شیراز محمود نے اپنے خطاب میں اس علاقے سے نکلنے والی یورینیم کا تذکرہ کیا اور تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پر اظہار تشویش کیا عمران کے جلسہ میں20ہزار کے قریب خواتین،افراد نے شرکت کی۔ڈیرہ غازی خان،لیہ،کوٹ ادو،راجن پور،جام پور،ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر شہروں سے لوگوں نے شرکت کی۔

عمران خان جلسہ

مزید : کراچی صفحہ اول